QR CodeQR Code

سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر کراچی میں کام نہیں ہوسکتا، صدرِ مملکت

6 Jan 2019 17:51

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ کا مؤقف ہے سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی، میں کوشش کروں گا کہ یہ تعاون حاصل ہوجائے، کوشش کروں گا کہ کراچی سمیت سندھ کے حوالے سے جو پیکجز نظر میں ہیں ان پر کام ہو اور کراچی پیکج کے لئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی کراچی میں کام نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ کا مؤقف ہے سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی، میں کوشش کروں گا کہ یہ تعاون حاصل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ کراچی سمیت سندھ کے حوالے سے جو پیکجز نظر میں ہیں ان پر کام ہو اور کراچی پیکج کے لئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا کیونکہ جب تک سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی کراچی میں کام نہیں ہوسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا وہ اچھا کام کررہے ہیں، میں گورنر صاحب سے ملوں گا تو سیاسی بات ہی کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 770596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770596/سندھ-حکومت-کے-تعاون-بغیر-کراچی-میں-کام-نہیں-ہوسکتا-صدر-مملکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org