QR CodeQR Code

محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے 230 عارضی ملازمین کو مستقل کرنیکا حکم

6 Jan 2019 17:40

گذشتہ روز اسی حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خوراک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے 230 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، چیف سیکرٹری جی بی کی جانب سے جاری احکامات میں متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ خورات میں کئی سالوں سے خدمات سرانجام دینے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرکے تحریری رپورٹ پیش کریں، گذشتہ روز اسی حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خوراک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، چیف سیکرٹری نے متعلقہ کمیٹی کو ملازمین کی مستقلی کی تحریری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان میں اے سی ایس آئی، ڈرائیور اور گریڈ ون کی پوسٹوں پر عارضی ملازمین کی تعداد 230 ہے، یہ لوگ کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 770600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770600/محکمہ-خوراک-گلگت-بلتستان-کے-230-عارضی-ملازمین-کو-مستقل-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org