0
Sunday 6 Jan 2019 20:38

ملتان، ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں 15 نشستوں پر 33 امیدواروں کی لسٹ فائنل

ملتان، ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں 15 نشستوں پر 33 امیدواروں کی لسٹ فائنل
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 2019ء کے لئے 15 نشستوں پر 33 امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی گئی ہے، اس ضمن میں الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کی جاری حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کی نشست کے لئے 2 امیدواروں محمد ناظم خان اور ارباب احمد سید، نائب صدر کیلئے 4 امیدواروں محمد ثاقب نعیم چودھری، اقبال حسین کشفی، راشد بشیر خان سنگلا اور محمد احمد بابر سوئیکارنو، جنرل سیکرٹری کے لئے 5 امیدواروں افضل بشیر احمد انصاری، محمد فیاض منصب سکھیرا، محمد احمد نورالمبین خاکوانی، چودھری محمد زاہد حسین اور اظہر حیات بلوچ، لائبریری سیکرٹری کے لئے 4 امیدواروں مہر محمد شہزاد سیال، شیخ محمد ہارون، ملک محمد عمران بھٹہ اور سکینہ منیر، فنانس سیکرٹری کیلئے 2 امیدواروں افتخار احمد قریشی اور محمد عمیر رزاق بھٹی جبکہ ممبر مجلس عاملہ کی 10 نشستوں کے لئے 16 امیدواروں تصور عباس صدیقی، اعظم حسین ساحل، ریاض حسین رجوانہ، امیر احمد اعوان، میاں سبطین رضا، ملک محمد اصغر عاربی، جاوید اقبال ملک، اشتیاق احمد، محمد عمران، محمد حسیب الرحمان خان، حافظ عبدالروف قادری، محمد سلیم اللہ، جعفر حسین شاہ، طاہر ریاض قریشی، سید فضیل جواد بخاری اور علی شیر کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ ممبر مجلس عاملہ کی نشست پر ایک امیدوار محمد اقبال حسین نے اپنے کاغذات واپس لے لئے، واضح رہے کہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رابعہ اشرف قریشی بلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 770609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش