0
Sunday 6 Jan 2019 20:53

پنجاب کے وزراء، ترجمانوں اور مشیروں کا پرانی گاڑیاں استعمال کرنے سے انکار

پنجاب کے وزراء، ترجمانوں اور مشیروں کا پرانی گاڑیاں استعمال کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی سادگی پالیسی کے برعکس پنجاب حکومت کے وزیروں اور مشیروں نے نئی گاڑیاں مانگ لی ہیں اور صوبائی حکومت نے بھی نئی گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے صوبائی وزراء، ترجمانوں اور مشیروں نے پرانی گاڑیاں استعمال کرنے سےا نکار کر دیا ہے۔ صوبائی وزراء ملک محمد انور، زاور حسین، محمد اختر، محمد اخلاق نے پرانی گاڑیاں استعمال سے معذرت کرتے ہوئے نئی گاڑیاں مانگی ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء محسن لغاری، پیر سید الحسن شاہ، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد، ملک نعمان احمد، مراد راس اور شہباز گل ترجمان وزیراعلیٰ کو بھی نئی گاڑیوں کی فراہمی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت نے وزراء کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے محکموں کے سیکرٹریز، صاف پانی کمپنی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نئی اور مہنگی گاڑیاں واپس دینے کا حکم دیدیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے وزیروں کو 2018ء میں خریدی گئی نئی گاڑیاں دی جارہی ہیں، جو انہیں ایک ہفتے میں مل جانے کا امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 770612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش