0
Sunday 6 Jan 2019 22:40

بھکر، حساس اداروں کی بروقت کارروائی، خودکش حملہ آور گرفتار

بھکر، حساس اداروں کی بروقت کارروائی، خودکش حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں خودکش حملہ آور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے، حساس ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھکر میں خانسر چوک کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد محمد یوسف عرف حمزہ کو گرفتار کیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلیے نامعلوم منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او بھکر نے صحافیوں کو بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کا نام محمد یوسف عرف حمزہ ہے، جو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔

اسی طرح محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے اچینی خوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان دہشتگرد کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے اچینی خوڑ دہشت گرد شمس الرحمن عرف شمس ولد شاہ وزیر سکنہ جلال آباد افغانستان حال ٹانگواڑہ بالا پشاور کو گرفتار کرکے دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ دہشتگرد شمس الرحمن کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل مظہر علی شاہ شہید اور دوسرا پولیس اہلکار کانسٹیبل مسلم خان شدید زخمی ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد عزت ولد ایوب سکنہ یکہ غنڈ مہمند ایجنسی مارا گیا تھا، دہشتگرد سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 770621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش