0
Monday 7 Jan 2019 11:59

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد زخمی

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے شیروان روڈ پر گاڑی کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بینظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش