QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان کے سلورخیل قبیلے کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

7 Jan 2019 19:35

خیبرضلع کے ولی خیل قوم نے بھی احتجاج کے دوران دھمکی دی ہے کہ اگر انکے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 21 تاریخ سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے بایئکاٹ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک  کے سلورخیل قبیلے نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ علاقے کے مشران کا کہنا ہے کہ زمین کا تنازعہ حل ہونے تک بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔ اعظم ورسک کے مکینوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے زمین کے تنازعہ کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، مگر سناتے نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ فیصلے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ اہلیان علاقہ نے ایم این اے علی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں کہ محفوظ کیا ہوا فیصلہ جلد ازجلد سُنا دیں۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز خیبرضلع کے ولی خیل قوم نے بھی احتجاج کے دوران دھمکی دی ہے کہ اگر انکے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 21 تاریخ سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے بایئکاٹ کیا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قوم ولی خیل کے ساتھ مسلسل ظلم وجبر کا سلسلہ جاری ہے جو ناقابل برداشت ہے، 48 گھنٹے بعد لائن پر بجلی بحال کی جاتی ہے جو بمشکل ایک گھنٹے کیلئے بھی میسر نہیں ہوتی ہے، جس سے روزمرہ کے تمام تر ضروریات بُری طرح متاثر ہے اور علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 770782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770782/جنوبی-وزیرستان-کے-سلورخیل-قبیلے-کا-پولیو-مہم-سے-بائیکاٹ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org