0
Monday 7 Jan 2019 19:37

پاراچنار، میکے میں سہولیات کی فراہمی کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا، ڈی سی

پاراچنار، میکے میں سہولیات کی فراہمی کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا، ڈی سی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم محمد زبیر خان نے کہا ہے کہ علاقے میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پاراچنار کا علاقہ میکے قدرتی حسن سے مالامال ہے اور برف باری کے موسم میں یہاں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر ضلع کرم محمد زبیر خان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد حکومت قبائلی علاقوں میں سیاحتی مقامات پر توجہ دے رہی ہے اور قدرتی حسن سے مالا مال ان علاقوں کو سیاحت کے حوالے سے مزید پرکشش بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ پاراچنار ایک خوبصورت علاقہ ہے جبکہ برف باری کے بعد پاراچنار کے سیاحتی مقامات انتہائی دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام میکے میں سہولیات میسر ہونے کے بعد سیاحوں کی آمد مزید تیز ہوجائے گی، یہاں سیاحوں کے لئے ٹریکس اور ریسورٹ بنائے جائیں گے تاکہ وہ اس خوبصورت علاقے سے بھر پور لطف اندوز ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 770783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش