0
Monday 7 Jan 2019 22:56

ہم نے کراچی سے اسلحے کی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، مصطفیٰ کمال

ہم نے کراچی سے اسلحے کی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ وقت نفرتوں کی سیاست کا نہیں ہے بلکہ محبتوں کے پرچار کرنے کا ہے، پی ایس پی مختلف قومیتوں اور زبانیں بولنے والوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو مضبوط کراچی اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پی ایس 94 کے ضمنی الیکشن کے مرکزی آفس پر آنے والے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے، ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے، ہم اپنے سیاسی و لسانی مخالفین سے بھی دشمنی نہیں چاہتے، ہمارا اصولی موقف پر نظریاتی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے لیکن وہ دشمنی میں ہرگز تبدیل نہیں ہوگا، ہم نے کراچی سے اسلحے کی سیاست کا خاتمہ کرنے کے لئے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو پالنے والا شہر ہے، لیکن یہاں کے شہری پانی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی وسائل سے محروم ہیں جبکہ گیس کے بحران کی وجہ سے آج کئی فیکٹریاں بند اور کئی فیکٹریوں کے مالکان احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ملک بھر میں پہلے ہی نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر نوکریاں تلاش کرتے پھر رہے ہیں جبکہ موجودہ حالات میں پرانے ملازمین کو بھی فارغ کیا جا رہا ہے کیونکہ گیس کے بحران کی وجہ سے پروڈکشن کم اور لاگت بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر دشمنی کے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے مسائل کو حل کرنا ہے اور پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے جو حصول تعلیم سے محروم ہیں انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 24 جنوری 2019ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ایس پی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 770806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش