0
Monday 7 Jan 2019 23:24

مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو تفتیش سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوا، شہزاد اکبر

مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو تفتیش سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوا، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں بلاول کا جو کردار ظاہر کیا گیا ہے اس پر تحقیقات ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو تفتیش سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدقے کے بکروں کا بھی جواب دینا پڑے گا، اومنی گروپ کو سبسڈی دینے کا حساب دینا ہو گا، اومنی زرداری نیکسز کا بھی جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے عقیدت رکھتے ہیں، وہ سفری اور دیگر اخراجات اٹھاتے ہیں یہ مؤقف نہیں چلے گا، طیاروں میں مفت سفر کرنے والوں کو بھی جواب دینا ہو گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر لڈیاں ڈالنے والے فیصلہ پڑھ لیں، عدالت نے معاملہ تحقیقات کے لیے نیب بھجوا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش