QR CodeQR Code

علیمہ خان کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیئے، طلال چوہدری

8 Jan 2019 08:37

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے بہن علیمہ خان کے خاوند سرکاری ملازم تھے اور ایک سرکاری ملازم کی اہلیہ اربوں کی مالک نہیں ہو سکتیں، ہم سمجھتے ہیں کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں، ان کی جانب سے زکوٰ ة چوری کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں، ان کی جانب سے زکوٰ ة چوری کی گئی، اس سے بڑی وجہ علیمہ خان کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کی اور کیا ہو سکتی ہے؟، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کے بہن علیمہ خان کے خاوند سرکاری ملازم تھے اور ایک سرکاری ملازم کی اہلیہ اربوں کی مالک نہیں ہو سکتیں، ہم سمجھتے ہیں کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں، ان کی جانب سے زکوٰ ة چوری کی گئی، ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نے جو میثاق معیشت کی بات کی تھی، اس پر بیٹھ کر بات کریں لیکن تحریک انصاف کے وزراء کو شائد اب تک یقین نہیں آیا کہ وہ حکومت میں ہیں، حکومت کو معیشت پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس قوم کا اثاثہ ہے، وزیر اعظم نے اگر بیچنا ہے تو اپنا بنی گالا کا 5 سو کنال کا گھر بیچیں۔


خبر کا کوڈ: 770831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770831/علیمہ-خان-کے-معاملے-پر-بھی-جے-ا-ئی-ٹی-بننی-چاہیئے-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org