0
Tuesday 8 Jan 2019 11:20

گلگت میں پولیو مہم کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا، 5351 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

گلگت میں پولیو مہم کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا، 5351 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت، اے سی گلگت، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت، ایڈیشنل ایس پی گلگت، ڈی ڈی ایجوکیشن اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ہمارا قومی فریضہ ہے، یہ مہم 21 جنوری تا 24 جنوری 2019ء تک ہوگی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع گلگت میں 50351 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او گلگت نے ڈی سی گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران ٹوٹل زونل سپروائزر 19، ایریا انچارچز 54، موبائل ٹیمیں 204، فکس سنٹر 42 اور ٹرانزٹ پوائنٹ 09 ہونگے۔
ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ جگلوٹ کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈی سی گلگت نے ایڈشنل ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز کو کہا کہ ضلع گلگت میں داخلی راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں میں موجود 5سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ اگر گاڑی میں موجود کوئی شخص اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی صورت میں ضلع گلگت میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ ڈی سی گلگت نے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں تحصیل لیول میٹنگ کا انعقاد کریں۔ یونین کونسل کو خصوصی توجہ دے جائے۔ ڈی سی گلگت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 770847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش