QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل کا فوجی آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ

7 Jul 2009 12:35

سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ جامعہ نعیمیہ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں


لاہور: سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے۔ جامعہ نعیمیہ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات یا فوجی آپریشن بند کرنے پر حکومت علماء اور عوام کی حمایت سے محروم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی سے نجات دلانے کے لئے اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکی ڈرون حملے رکوانے کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 7709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7709/سنی-اتحاد-کونسل-کا-فوجی-آپریشن-جاری-رکھنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org