QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان پر پے درپے 3 ڈرون حملے، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی

6 Jun 2011 12:41

اسلام ٹائمز:پہلا حملہ رات دو بجے مانڑاں کے علاقے میں کیا گیا جس میں ایک مکان پر دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسرا حملہ وچہ دانہ کے علاقے میں صبح 6 بجے کیا گیا۔ یہاں ایک مدرسہ کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا


وانا:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تین جاسوس طیاروں کے حملے ہوئے ہیں جس میں سات غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کے قریب تحصیل ِبِرمل کے پہاڑی علاقے میں قائم شدت پسندوں کے ایک مکان اور ایک مدرسہ کو جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ پہلا حملہ رات دو بجے مانڑاں کے علاقے میں کیا گیا جس میں ایک مکان پر دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسرا حملہ وچہ دانہ کے علاقے میں صبح 6 بجے کیا گیا۔ یہاں ایک مدرسہ کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ بعد میں تباہ ہونے والے مکان اور مدرسہ کے ملبے سے مزید 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جن کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی،ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں7 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی کو دن سوا گیارہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 77091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77091/جنوبی-وزیرستان-پر-پے-درپے-3-ڈرون-حملے-18-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org