0
Tuesday 8 Jan 2019 19:53

پشاور، پاکستان اور ایران کی ثقافت پر 2 روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اختتام پذیر

پشاور، پاکستان اور ایران کی ثقافت پر 2 روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ ایران میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر 2 روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اپنی تمام رعنائیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش میں مختلف قسم کے آرٹ اور پینٹگز میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر مشتمل تھی۔ جن میں پاکستان اور ایران کی مختلف ثقافتوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ نمائش کا افتتاح گذشتہ دنوں سینئر وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان نے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ڈاکٹر سید عباس فاموری اور آرٹ ٹیچر خانہ فرہنگ ایران خضر حیات کے ہمراہ کیا تھا۔ 2 روزہ نمائش 2 حصوں پر مشتمل تھی، پہلی یہ کہ نمائش خانہ فرہنگ ایران کے آرٹ کے طلباء و طالبات کے ہاتھوں سے بنائی گئی پینٹنگز پر مشتمل تھی، جس میں قریبا 85 تک فن پارے رکھے گئے تھے۔ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے وقار حسین نے پہلی، اسی ڈیپارٹمنٹ کے اتحاد حسین نے دوسری اور نمل یونیورسٹی کے طالبعلم معروف کی پینٹنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سید عباس فاموری نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے مصوروں میں ٹرافی اور توصیفی شیلڈز تقسیم کیں۔ خانہ فرہنگ ایران پشاور کے آرٹ ٹیچر خضر حیات نے میڈیا سے بات چیت میں بتایاکہ اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 770979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش