QR CodeQR Code

پشاور، منشیات کیس میں گرفتار ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری

8 Jan 2019 19:57

 ملزم کو اینٹی نارکاٹکس نے موٹروے ٹول پلازہ پر 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے 20 جون 2013ء کو اسکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی اور بعد میں نارکاٹیکس کورٹ نے ملزم کو 4 اپریل 2018ء کو 5 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس اشتیاق ابراہیم اور عبدالشکور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم خان شرف کو اینٹی نارکاٹکس نے موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی لینے پر 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے 20 جون 2013ء کو اسکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی اور بعد میں نارکاٹیکس کورٹ نے ملزم کو 4 اپریل 2018ء کو 5 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف ملزم نے ایڈووکیٹ محمد انعام یوسفزئی کے توسط سے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ دلائل سننے کے بعد فاضل بنچ نے ملزم خان شرف کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔


خبر کا کوڈ: 770981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770981/پشاور-منشیات-کیس-میں-گرفتار-ملزم-کو-بری-کرنے-کے-احکامات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org