0
Tuesday 8 Jan 2019 20:23

سپہ سالار کی صدارت میں 217ویں کور کمانڈرز کانفرنس

سپہ سالار کی صدارت میں 217ویں کور کمانڈرز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کے اندر انسداد دہشت گردی کے آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا  جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک اور خطے میں امن کے دیرپا قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا جبکہ ایسا  ہر عمل کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی 217ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی۔ کانفرنس میں مشرقی سرحد پربھارت کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور ملک میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے کمانڈرز کی کانفرنس میں افغانستان میں امن کے قیام کے لیے جاری افغان عمل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ واضح رہے  پاکستان کی طرف سے احتجاج کے باوجود لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے بگسر سیکٹر پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شہری شہید ہوا۔ دوسری طرف افغانستان میں قیام امن کے لیے بھی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی درخواست پر پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں بھی حصہ لیا جا رہا ہے جبکہ اسی سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی بھی پاکستان میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 770987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش