0
Tuesday 8 Jan 2019 20:32

سندھ میں آج رات 10 بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند کرنیکا فیصلہ

سندھ میں آج رات 10 بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا شیڈول پھر تبدیل کر دیا گیا، کراچی سمیت صوبہ بھر میں 34 گھنٹے گیس بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے سے بند کر دیئے جائیں گے، جو جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول 24 گھنٹے ہے، تاہم گیس پریشر میں کمی کے باعث اسٹیشنز 10 سے 12 گھنٹے تک اضافی بند ہونا معمول بن گیا ہے۔ یکم جنوری کو 34 گھنٹے بعد، جبکہ جمعہ 4 جنوری کو بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا وقت 12 گھنٹے بڑھا دیا گیا تھا، ہفتہ کی صبح 8 بجے کھلنے والے اسٹیشنز رات 8 بجے کھلے تھے۔
خبر کا کوڈ : 770991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش