0
Tuesday 8 Jan 2019 21:28

ایف بی آر کا ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی کہ وکیل کے بجائے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے اثاثے اور گاڑیاں رکھنے والے نشانے پر آگئے، ایف بی آر کا ٹیکس نادہندہ امیر افراد کے خلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے، ملک بھر کے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جس میں ان لینڈ ریونیو کے 23 دفاتر کو نوٹس بھیجنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہرآرٹی اور فہرست میں شامل ٹاپ 20 افراد کو نوٹس بھجیں گے، سندھ کے سات ان لینڈ دفاتر کی لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو وکیل کے ذریعے نہیں، ذاتی حیثیت میں دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی جائے گی اور وضاحت نہ دینے پر ناقابل ضمانت گرفتاری کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا تھا، جس میں ایف بی آر نے ایک سو انہتر بڑے ٹیکس چوروں کو نوٹسسز جاری کئے تھے۔ ایف بی آر اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایک سو انہتر ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں، جو کہ بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز میں شامل ہیں، یہ افراد 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10 لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں 2 کروڑ روپے کی پراپرٹی اور 1800 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خریدیں، اس کے علاوہ ایک کروڑ روپے سالانہ کرائے کی مد میں کمانے والے بھی ریڈار پر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 770999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش