QR CodeQR Code

ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سےطالبان نے امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیئے

9 Jan 2019 07:20

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی رد کردیا ہے، طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تین ادوار ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے پر طالبان نے امریکی حکام کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ مذاکرات کا نیا دور بدھ سے قطر میں شروع ہونا تھا۔ سینیئر افغان طالبان حکام نے بتایا کہ فریقین نے مذاکرات منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی رد کردیا ہے۔ اس سے قبل افغان طالبان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کے تین ادوار ہوچکے ہیں۔ مذاکرات کا آخری دور دسمبر 2018ء میں ابوظہبی میں ہوا تھا جس میں سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام بھی شریک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 771033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771033/ایجنڈے-پر-اتفاق-نہ-ہونے-کی-وجہ-سےطالبان-نے-امریکہ-سے-مذاکرات-منسوخ-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org