QR CodeQR Code

طالبان، امریکا مذاکرات منسوخ

9 Jan 2019 09:39

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کا نیا دور آج سے قطر میں شروع ہونا تھا رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی رد کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث منسوخ کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی قیادت نے ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے پر امریکی حکام کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکراتی مراحلے کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کا نیا دور بدھ سے قطر میں شروع ہونا تھا، اس حوالے سے افغان طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات فریقین کے اتفاق کے بعد منسوخ کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی رد کر دیا ہے۔ اس سے قبل افغان طالبان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کے 3 ادوار ہو چکے ہیں۔ مذاکرات کا آخری دور دسمبر 2018ء میں ابوظہبی میں ہوا تھا جس میں سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام بھی شریک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 771048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771048/طالبان-امریکا-مذاکرات-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org