QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان اور سوات میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق خاتون سمیت 5 زخمی

9 Jan 2019 11:36

سوات کے علاقے مدین میں ایک موٹر کار گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برف کے باعث گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے فوری طور سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بنوں کے رہائشی دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نصیب دار اور بہادر خان شمالی وزیرستان سے بنوں جارہے تھے جہاں میرعلی کے مقام پر ایک تیزرفتار پک اپ کے ساتھ ان کی موٹرسائیکل ٹکرا گئی۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں میتوں کو میرعلی ہسپتال منتقل جبکہ انتظامیہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب سوات کے علاقے مدین میں ایک موٹر کار گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برف کے باعث گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے فوری طور سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 771078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771078/شمالی-وزیرستان-اور-سوات-میں-ٹریفک-حادثات-3-افراد-جاں-بحق-خاتون-سمیت-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org