0
Wednesday 9 Jan 2019 16:05

علی رضا عابدی قتل، لندن اور ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ہے، پولیس

علی رضا عابدی قتل، لندن اور ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ہے، پولیس
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں لندن اور ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع جنوبی پیر محمد شاہ نے کہا کہ علی رضا عابدی کیس میں آہستہ آہستہ آگے جارہے ہیں اور  مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی رضا عابدی کیس میں اطلاعات ہیں کہ لندن، ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک آیا ہوا تھا تاہم معاملے میں مزید حقائق کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ تفتیشی اداروں نے علی رضا عابدی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے جیل میں قید ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 771140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش