QR CodeQR Code

کراچی، اردو بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جمعہ تک مؤخر

9 Jan 2019 16:09

کے ایم سی کے نوٹس پر دکانداروں کے احتجاج اور قانونی دستاویزات پیش کرنے پر انتظامیہ کو فیصلہ تبدیل کرنا پڑا اور انتظامیہ نے فی الحال آپریشن کو مؤخر کردیا، نالوں پر دکانوں کا پتا لگانے کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں محکمہ اسٹیٹ، میونسپل سروسز اور مارکیٹ کے 2 نمائندے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر کے قدیم اردو بازار میں دکانیں مسمار کرنے کی کارروائی کو مؤخر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے ایم سی نے اردو بازار کے دکانداروں کو 4 تاریخ کو نوٹس جاری کئے اور انہیں تین روز میں دکانیں خالی کرنے کی مہلت دی۔ کے ایم سی کے نوٹس پر دکانداروں کے احتجاج اور قانونی دستاویزات پیش کرنے پر انتظامیہ کو فیصلہ تبدیل کرنا پڑا اور انتظامیہ نے فی الحال آپریشن کو مؤخر کردیا۔ ذرائع کے مطابق نالوں پر دکانوں کا پتا لگانے کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں محکمہ اسٹیٹ، میونسپل سروسز اور مارکیٹ کے 2 نمائندے شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ کون سی دکانیں نالے پر موجود ہیں، اس حوالے سے کل تک میئر کراچی کو رپورٹ دی جائے جس کے بعد اردو بازار اور اطراف کی مارکیٹوں میں کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 771143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771143/کراچی-اردو-بازار-میں-تجاوزات-کیخلاف-ا-پریشن-جمعہ-تک-مؤخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org