0
Wednesday 9 Jan 2019 18:06

بجٹ میں مساوی حصہ اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوشحالی کا ضامن ہے، جہانگیر ترین

بجٹ میں مساوی حصہ اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوشحالی کا ضامن ہے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوشحالی کا ضامن ہے، بجٹ میں مساوی حصہ میسر ہوگا، زراعت کے استحکام کے لیے نہری آبی نالوں کی پختگی جدید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر سمیت دیگر ایشوز پر تیزی سے کام جاری ہے، سیاسی حریفوں کے خلاف کرپشن مقدمات پہلے سے زیرسماعت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے سابق ممبر قومی اسمبلی نواب حیات اللہ خان ترین اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں اقتدار میں انڈسٹریل، تاجر ہی ممبران پارلیمنٹ تھے، لیکن اب ہر طبقے کے نمائندے موجود ہیں، اس لیے ہر زاویئے سے مسائل کو دیکھا جا رہا ہے، سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک قرضوں پر چل رہا تھا، معیشت تباہ ہوچکی تھی، لیکن ان شاء اللہ آئندہ 4 سالوں میں ملک و قوم کو قرضوں سے نجات دلوا دیں گے، تجاوزات آپریشن میں لاکھوں ایکڑ اراضی بااثر قبضہ مافیا سے سرکار نے واگزار کروا لی ہے، جس سے اربوں روپے ریونیو خزانے میں آیا، جبکہ قبل ازیں کرپشن کرنے والا کارروائی کا تصور تک نہیں کرتا تھا، لیکن اب نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 771164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش