0
Wednesday 9 Jan 2019 19:16

بنوں، راہزنی اور موبائل سنیچنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

بنوں، راہزنی اور موبائل سنیچنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بنوں سٹی پولیس نے راہزنی اور موبائل سنیچنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ کو بمعہ ثبوت گرفتار کرکے پابند حوالات کردیا۔ تھانہ سٹی کی پولیس کے مطابق بنوں شہر میں گذشتہ کچھ عرصہ سے اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل چھینے جانے کی شکایات میں اضافہ ہوا تھا اور رات کی تاریکی پھیلتے ہی ہر شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرتا تھا۔ شہریوں کی مسلسل شکایات پر تھانہ سٹی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک موٹر سائیکل، ایک پستول اور چوری شدہ پانچ موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 771169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش