0
Monday 6 Jun 2011 16:09

نوزائیدہ بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کی خاتون رکن گرفتار، ایک بچہ بازیاب کرا لیا گیا

نوزائیدہ بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کی خاتون رکن گرفتار، ایک بچہ بازیاب کرا لیا گیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نوزائیدہ بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کی خاتون رکن کو گرفتار کرکے ایک بچہ بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے اے ایس پی کینٹ خالد ہمدانی نے بتایا کہ تھانہ ٹاون کی حدود میں نجی اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی فروخت کا کاروبار ہوتا تھا۔ اور پولیس کی ملزمان تک رسائی خواتین پولیس اہل کاروں کے ذریعے ہوئی۔ جو خریدار کے روپ میں اسپتال گئی تھیں۔ اے ایس پی خالد ہمدانی نے بتایا کہ نومولود بچوں کی فروخت میں ملوث لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے ایک بچہ بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بازیاب کئے گئے بچے کی فروخت کے لیے 3 لاکھ 60
ہزار روپے کی ڈیل کی گئی تھی جبکہ گرفتار خاتون نے اس سے قبل تین بچوں کی فروخت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ جب مسیحا سوداگر بن جائے تو اعتماد کس پر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 77127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش