QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا بھر میں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کیخلاف کارروائیاں شروع

10 Jan 2019 14:03

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے جی ٹی روڈ اور سکندر پورہ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کئی ہومیو پیتھک کلینکس پر چھاپے مار کر ڈاکٹروں کی اسناد تحویل میں لیکر چھان بین شروع کردی ہے، جبکہ ادویات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور سمیت صوبے بھر میں عطائی ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے جی ٹی روڈ اور سکندر پورہ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کئی ہومیو پیتھک کلینکس پر چھاپے مار کر ڈاکٹروں کی اسناد تحویل میں لیکر چھان بین شروع کردی ہے، جبکہ ادویات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر میاں سعید کی ہدایات کی روشنی میں پشاور سمیت صوبے بھر میں جعلی ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کے خلاف بھی آپریشن کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 771319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771319/خیبر-پختونخوا-بھر-میں-ہومیو-پیتھک-ڈاکٹروں-کیخلاف-کارروائیاں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org