0
Thursday 10 Jan 2019 15:15

اصغر خان کیس کسی صورت بند نہ کیا جائے، لواحقین کی سپریم کورٹ سے استدعا

اصغر خان کیس کسی صورت بند نہ کیا جائے، لواحقین کی سپریم کورٹ سے استدعا
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان مرحوم کے لوحقین نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اصغر خان مرحوم کے لواحقین نے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں مشترکہ جواب جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے عملدرآمد کیس بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔ درخواست میں اصغرخان کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر کیس بند نہ کرنے کی، استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق فوجی افسران نے اپنا جرم عدالت میں تسلیم کیا، ان کے خلاف ٹرائل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ایف آئی اے نے سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا معاملہ بند کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ رقوم کی تقسیم میں ملوث سیاستدانوں اور فوجی افسران کو بےنقاب ہونا چاہیے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اصغرخان نے جمہوری نظام کو غیرقانونی مداخلت سے پاک کرنے کی جہدوجہد کی لیکن اصغر خان کی جہدوجہد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچی۔ سیاسی شخصیات اور فوجی شخصیات نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی، نشاندہی کے بغیر یہ شخصیات جمہوری نظام کیلئے خطرہ رہیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اصغرخان عمل درآمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 771325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش