QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس، 26 نکاتی ایجنڈے پہ غور

10 Jan 2019 15:58

وفاقی کابینہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا، معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور پر آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں موجودہ ملکی معاشی، سیاسی معاملات سمیت 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد کے نام نکالنے کے حکم پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ بھی زیر غور رہا، جب کہ اجلاس میں کیپیٹل ڈیولپمنت اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین کی تقرری، پی آئی کے ڈائریکٹرز سمیت دیگر اداروں میں حکام کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔ اجلاس میں نئی حج پالیسی سال 2019ء کے حوالے سے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی گئی جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق پر بھی غور ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا، معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور پر آئے گا۔ واضح رہے میگا منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت نے 172 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا تاہم سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فاروق ایچ نائیک اور عاصم منظور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 771331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771331/وزیراعظم-کی-زیر-صدارت-وفاقی-کابینہ-اجلاس-26-نکاتی-ایجنڈے-پہ-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org