0
Thursday 10 Jan 2019 19:31

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، چودھری پرویزالہیٰ

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، چودھری پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہی نے پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیا۔ کہتے ہیں مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات، چین ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے، سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہی سے چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہی نے پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات، چین ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو خطے میں بڑی اہم حیثیت حاصل ہو چکی ہے، چین کشمیر سمیت پاکستان کے دیگر اصولی موقف کی دنیا کے تمام سفارتی محاذ پر کھل کر حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج دونوں ملکوں کے تعلقات دوستی سے آگے بڑھ کر خطے میں پائیدار امن کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ اس موقع پر چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہی سے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنا دوسرا گھر لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کے قائم کئے ہوئے لاہور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں گارمنٹس کا پلانٹ لگانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلی آپ نے صوبے کی ترقی میں جو رول ادا کیا تھا اسے آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چین کے بارے میں جو جذبات اور احساسات ہیں ہمارے لئے بہت اہم ہیں اوہ چین کو اپنا دوسرا گھر کہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 771336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش