QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش، بالائی حصوں پر برفباری کا امکان

10 Jan 2019 18:56

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام مغربی ہواؤں کی لڑی پاکستان میں داخل ہوگی جسکے ساتھ ملاکنڈ، پشاور، مردان اور اسلام آباد کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ مسمیات نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام مغربی ہواؤں کی لڑی پاکستان میں داخل ہوگی جس کے ساتھ ملاکنڈ، پشاور، مردان اور اسلام آباد کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ بالا علاقوں میں بارش سمیت ملک کے بالائی حصوں پر برفباری کا امکان بھی ہے جس سے سردی کی جاری لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج کم سے کم 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 771352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771352/خیبر-پختونخوا-سمیت-ملک-بھر-میں-بارش-بالائی-حصوں-پر-برفباری-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org