QR CodeQR Code

پشاور، ہشتنگری سے سورے پل تک، ایک کلومیٹر سڑک پل صراط بن گئی

10 Jan 2019 19:32

حکومت تسلیم کرتی ہے کہ بی آر ٹی کے باعث ٹریفک میں مشکلات ہیں، تاہم وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے مسائل کو جلد حل کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ بی آر ٹی کی تکمیل سے کیا پشاور میں ٹریفک مسائل حل ہو جائیں گے؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ عوام کیلئے درد سر بن گیا۔ بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ پشاور کا میگا بس منصوبہ جیسے جیسے تاخیر کا شکار ہورہا ہے ٹریفک کے مسائل بھی گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔ ہشتنگری سے سورے پل تک، ایک کلومیٹر سڑک پل صراط بن گئی، ایمبولینس بھی مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں ناکام رہتی ہیں۔ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ بی آر ٹی کے باعث ٹریفک میں مشکلات ہیں، تاہم وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بی آر ٹی کی تکمیل سے کیا پشاور میں ٹریفک مسائل حل ہو جائیں گے؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


خبر کا کوڈ: 771357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771357/پشاور-ہشتنگری-سے-سورے-پل-تک-ایک-کلومیٹر-سڑک-صراط-بن-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org