0
Thursday 10 Jan 2019 19:38

پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش، آئندہ 2 دنوں میں ڈرلنگ شروع ہوگی

پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش، آئندہ 2 دنوں میں ڈرلنگ شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سمندری حدود میں بڑی ڈرلنگ کے لئے مدر آف آل رگز لنگر انداز ہوگیا ہے، تیل کی تلاش کے لئے آئندہ 2 دنوں میں ڈرلنگ شروع ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مدر آف آل رگز نامی بحری جہاز کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر دور لنگر انداز ہوگیا ہے، مدر آف آل رگز سے ڈرلنگ آئندہ 2 روز میں شروع ہوجائے گی۔ ایگزون موبل اور ای این آئی کمپنی سمندر میں تیل دریافت کریں گی، ڈرلنگ کرنے والے جہاز کی معاونت کے لئے دیگر 3 جہاز بھی ساتھ ہیں، سمندر سے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے 2 جنوری کو پاکستان میں سمندر کی تہہ سے تیل کی تلاش کے مشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لئے پہنچے تھے۔ مشیر برائے میری ٹائم افئیر محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ڈرلنگ کے لئے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 771359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش