0
Thursday 10 Jan 2019 19:57

پاراچنار، پاک فوج کے اعلی افسران کا ابراہیم زئی میں سکھ برادری کے مقدس مقام کا دورہ

پاراچنار، پاک فوج کے اعلی افسران کا ابراہیم زئی میں سکھ برادری کے مقدس مقام کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈویژن میجر جنرل اسد جنجوعہ نے سکھ برادری کے مقدس مقام گردوارہ تلہ صاحب ابراہیم زئی لوئرکرم کا دورہ کیا اور پاک فوج کیطرف سے مکمل کئے گئے تعمیر اتی کاموں روڈ، عبادت گاہ کیلئے بنایا گیا ہال اور اضافی کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کرنل راشد جاوید اور وینگ کمانڈر 114 وینگ لیفٹیننٹ کرنل مقصود انجم اور آرمی کے دیگر آفسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سکھ برادری کے رہنما باباجی گورپال سنگھ نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے بہادر آرمی کیطرف سے بھرپور انداز میں تعاون اور اہمیت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا جینا مرنا اس پاک دھرتی کے ساتھ ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 771368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش