0
Thursday 10 Jan 2019 20:04

آصف علی زرداری کو نااہل کروانے والے آج اپنے منہ کے بل گرے ہیں، مولا بخش چانڈیو

آصف علی زرداری کو نااہل کروانے والے آج اپنے منہ کے بل گرے ہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے تحریک انصاف کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج پھر پی ٹی آئی اے کے ایک اور جھوٹ کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے، آصف علی زرداری کو نااہل کروانے والے آج اپنے منہ کے بل گرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے پٹیشن واپس لے کر سماعت سے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی ہے، ان کٹھ پتلیوں کو بھی پتہ تھا کہ ثبوت جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاستدانوں اور حقیقی جمہوری قوتوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں تو کھل کر آئیں، ہم قانونی لڑائی عدالتوں میں لڑیں گے، آصف علی زرداری نے جیلیں کاٹیں، تشدد برداشت کیا، انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جانیں دینے والوں کے وارث بلاول کے سامنے یہ بونے سیاستدان ٹک نہیں سکیں گے، ابھی تو آغاز ہے اور ان کے سارے مہرے پٹ چکے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ یہ شہیدوں اور جیالوں کی جماعت ہے، سوچ سمجھ کر مقابلہ کرنا۔
خبر کا کوڈ : 771371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش