?>?> صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات - اسلام ٹائمز
0
Thursday 10 Jan 2019 19:16

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی، وفد نے بلتستان میں تعلیمی صورتحال اور یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہ کیا، طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ہے اور لوگوں کو غربت سے نکالنے کا بہترین طریقہ بھی یہی ہے۔ صدر نے طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان خوبصورت اور اہم ترین علاقہ ہے۔ جامعات طلبہ کو نئے ابھرنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ طلبہ اور جامعات اس پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ اسے جلد دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں اس شعبے کی برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 771376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش