0
Friday 11 Jan 2019 12:16

لکی مروت میں 16 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار

لکی مروت میں 16 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ضلع لکی مروت کی 16 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ 2018ء میں سامنے آنے والا نواں کیس تھا جو ضلع لکی مروت کے علاقے مرمندو اعظم میں رپورٹ ہوا۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ایک آفیشل کے مطابق بچی کے نمونے دسمبر 2018ء میں لئے گئے تھے، لہٰذا یہ کیس گذشتہ سال کا تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی میں گذشتہ 10 دسمبر کو پولیو کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد مرض کی تصدیق کیلئے حکام نے اس کے نمونے فوری طور پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھیجے۔ آفیشل نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ نے آج اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لکی مروت میں پولیو کا آخری کیس ستمبر 2017ء میں رپورٹ ہوا جب 2 سالہ تاجہ زئی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 771433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش