0
Friday 11 Jan 2019 14:49

شاہ فیصل کا استعفٰی بدقسمتی ہے، پی چدمبرم

شاہ فیصل کا استعفٰی بدقسمتی ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ شاہ فیصل کے فیصلے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ شاہ فیصل کا بیان مودی حکومت پر براہ راست الزام ہے۔ پی چدمبرم نے کہا کہ دنیا کشمیر کی صورتحال کے بارے میں اِس کے غم و غصے اور چیخ و پکار کا نوٹس لے گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’شاہ فیصل کا مستعفی ہونا بدقسمتی ہے‘‘۔ پی چدمبرم نے لکھا کہ ان کے بیان کا ایک ایک لفظ صحیح ہے اور یہ بی جے پی حکومت کے لئے لمحہ فکری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا شاہ فیصل کے غم و غصے کا نوٹس لے گی۔

ادھر شاہ فیصل نے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے لئے کشمیر کی مین اسٹریم علاقائی جماعت میں شامل ہونا اس لئے ضروری ہے کیونکہ میں کشمیریوں کی بھی بات کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی سیاسی جماعت کا حصہ بنوں گا جس میں مجھے انڈین مسلمانوں، کشمیریوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بات کرنے کی آزادی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں انتظامیہ کے ذریعہ لوگوں کی خدمت کرتا رہا اب سیاست کے ذریعہ بہتر انداز میں کر سکوں گا۔
خبر کا کوڈ : 771438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش