QR CodeQR Code

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

11 Jan 2019 13:21

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، جس کے لئے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 771444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771444/فارماسیوٹیکل-کمپنیوں-کا-مطالبہ-تسلیم-کرتے-ہوئے-ادویات-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org