QR CodeQR Code

اپوزیشن اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، فواد چوہدری

11 Jan 2019 13:28

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون سے ذرائع تھے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بےنامیدار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جبکہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون سے ذرائع تھے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بےنامیدار ہیں۔ ذرائع کا سُراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 771447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771447/اپوزیشن-اپنی-مرحوم-سیاست-کو-زندہ-کرنے-کیلئے-شوکت-خانم-اور-نمل-متنازع-نہ-بنائیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org