0
Friday 11 Jan 2019 18:23

دہشتگردی پر اکسانے والے شرپسندوں کا مقابلہ عشق مصطفیٰ (ص) سے کرسکتے ہیں، سلطان احمد علی

دہشتگردی پر اکسانے والے شرپسندوں کا مقابلہ عشق مصطفیٰ (ص) سے کرسکتے ہیں، سلطان احمد علی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین و چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ (ص) ایمان کا جزو لازم ہے، عشق اور حُسن مصطفیٰ (ص) کا تذکرہ صحابہ کا طرز عمل تھا، ہم نے اس رواج کو اپنے معاشرے میں زندہ کرنا ہے کہ تجاہل عارفانہ کے سبب ہم اپنی اولادوں کی تعلیم و تربیت سے بے فکر ہیں، جس کی وجہ سے ان کا رجحان نشہ و جہالت، بے ادبی، مغربی رسومات کی پیروی اور بے رہ روی کی طرف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار حضرت سخی سلطان باہو برانچ ملتان کے زیرِاہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میلاد مصطفےٰ و حق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت جانشین سلطان الفقراء سرپرست اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ آج بھی اگر ہم اپنی اولادوں کو صحابہ کرام کی سیرت میں ڈھالنا چاہتے ہیں تو صحابہ کرام کے رواج یعنی حُسن مصطفیٰ (ص) کا تذکرہ ان کے سامنے بار بار کریں۔ انہوں نے مزید کہا دہشت گردی پہ اُکسانے والے شرپسند عناصر کا مقابلہ ہم عشق مصطفیٰ (ص) سے کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کا فرض ہے کہ وہ ادب مصطفیٰ (ص) کی فکر کو عام کریں، کیونکہ جب دل میں ادب مصطفیٰ (ص) ہوگا تو زبان سے لفظ بھی ادب میں نکلیں گے، قلم سے لفظ بھی ادب میں نکلیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 771491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش