0
Friday 11 Jan 2019 23:15

پیپلزپارٹی حکمرانوں کی بدانتظامیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی، سید احمد محمود

پیپلزپارٹی حکمرانوں کی بدانتظامیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی، سید احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب نے تحریک انصاف کی مالی بدعنوانیوں پر کارروائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی نے ہر چیز کے دہرے معیار قائم کئے ہوئے ہیں، اپوزیشن اور حکومتی افراد کے لئے قانون کا مطلب الگ الگ ہے، تبدیلی سرکار کے جعلی دعویدار ہر بدعنوانی کے گرو ہیں، قانون کی حکمرانی کہاں ہے، غریب کو انصاف اس کی دہلیز پر کہاں مل رہا ہے، بھٹو خاندان کا نام نہاد جعلی بینک اکاؤنٹس کے نام پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جبکہ خود حکمران جماعت اپنے بینک اکاؤنٹس کے بارے غلط بیانی کرکے آئین و قانون سے کھلواڑ کر رہی ہے، اسٹیٹ بینک کہتا ہے کہ حکمران جماعت کے مختلف بینکوں میں 26 بینک اکاؤنٹس ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے صرف 8 بینک اکاؤنٹس کے بارے معلومات فراہم کی ہیں، کیا دیگر 18 بینک اکاؤنٹس غیر قانونی اور جعلی اکاؤنٹس کے دائرہ کار سے باہر ہیں؟

پی ٹی آئی نے ان اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں کیوں ظاہر نہیں کیں؟، تحریک انصاف نے جو غیر ممالک سے فنڈنگ وصول کی ہے، اس کے بارے کیوں عوام سے چھپایا جا رہا ہے؟، کیا اس غیر قانونی منی ٹریل کے نتیجہ میں وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف کوئی قانونی تحقیقات ضروری نہیں؟، کیا اس فنڈنگ فراڈ کی فرانزک آڈٹ کروا کر قوم کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔؟ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حکمران جماعت کی بدعنوانیوں کو ظاہر کرنے کے لئے بھی کوئی جے آئی ٹی تشکیل دیکر پوری قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 771493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش