QR CodeQR Code

فاٹا انضمام کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے مزید 5 ججز لینے پر غور شروع کردیا

11 Jan 2019 19:23

بنوں بنچ میں دو اضلاع اور تین ایف آر، مینگورہ سوات بنچ ایک ضلع کے کیسز کی سماعت کریگا۔ اسی طرح ڈی آئی خان کا دائرہ اختیار ایک ایف آر تک بڑھا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا انضمام کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے مزید 5 ججز لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ ہائیکورٹ کے پرنسپل بنچ میں 4 ضم شدہ اضلاع اور 2 ایف آرز کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ بنوں بنچ میں دو اضلاع اور تین ایف آر، مینگورہ سوات بنچ ایک ضلع کے کیسز کی سماعت کریگا۔ اسی طرح ڈی آئی خان کا دائرہ اختیار ایک ایف آر تک بڑھا دیا گیا جبکہ باجوڑ ضلع کے تمام کیسز مینگورہ بنچ میں سنے جائیں گے، بنوں بنچ کا دائرہ اختیار شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ایف آر لکی اور ٹانک تک بڑھا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 771503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771503/فاٹا-انضمام-کے-بعد-پشاور-ہائیکورٹ-نے-مزید-5-ججز-لینے-پر-غور-شروع-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org