0
Friday 11 Jan 2019 19:09

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، ملزم شکیل جعفرانی کا اعتراف

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، ملزم شکیل جعفرانی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اہم ملزم شکیل جعفرانی نے 96 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ٹرانزیکشن عبدالجبار اور اومنی گروپ کے ملازم محمد عمیر کے درمیان کی گئی۔ عبدالجبار سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی کا بھائی ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم شکیل جعفرانی نے کہا کہ عمیر اومنی گروپ کا ملازم اور عمیر ایسوسی ایٹس کے مالکان میں شامل ہے، حوالہ کی رقم یونس قدوائی کا بھائی عبدالجبار اکثر خود پہنچاتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق رقوم سے منسلک بیان کی لیجر اسٹیٹمنٹ سے تصدیق کر لی گئی ہے، رقم مختلف ممالک بھیجنے کیلئے دبئی کی کیم کران آف شور کمپنی استعمال ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 771505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش