QR CodeQR Code

ملک میں تبدیلی کے نام پر سوائے بلند و بانگ دعوؤں کے کچھ نظر نہیں آتا، علامہ ناظر عباس تقوی

11 Jan 2019 20:59

اپنے ایک بیان میں رہنما ایم ایم اے نے کہا کہ قوم اسوقت ملک میں تبدیلی محسوس کریگی جب ملک میں روٹی سستی ہو جائے گی اور گیس بندش کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا، ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جہاں پر دوسرے اہم کاموں میں مصروف ہیں، وہ اس جانب بھی توجہ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر سوائے بلند و بانگ دعوؤں کے کچھ نظر نہیں آتا، اب روٹی کی قیمت میں اضافہ بھی تبدیلی کے نام پر عوام پر ایک بڑا ظلم ہے، ہر انسان کے لئے روٹی اہم ضرورت ہے اور اب نئی حکومت کے آنے کے بعد لوگوں کے لئے روٹی کی قیمت میں اضافے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اس وقت ہر طبقہ ہی بہت پریشانی کا شکار ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اس جانب توجہ دیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی اس وقت آئے گی، جب غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا، کیونکہ اس وقت ملک میں غربت بہت زیادہ ہے اور اس غربت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جہاں پر دوسرے اہم کاموں میں مصروف ہیں، وہ اس جانب بھی توجہ دیں گے، قوم اس وقت ملک میں تبدیلی محسوس کریگی جب ملک میں روٹی سستی ہو جائے گی اور گیس بندش کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 771520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771520/ملک-میں-تبدیلی-کے-نام-پر-سوائے-بلند-بانگ-دعوؤں-کچھ-نظر-نہیں-آتا-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org