0
Friday 11 Jan 2019 21:18

ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالوں کا طرز عمل منافقانہ ہے، شاہ اویس نورانی

ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالوں کا طرز عمل منافقانہ ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی، سردیوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پہلی بار ہو رہی ہے۔ ملک نابالغوں اور مسخروں کے ہاتھ میں آ چکا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت چار مہینوں میں ہی رسوائی اور پسپائی کی علامت بن گئی ہے، حکومت الزام اور انتقام کی سیاست میں مصروف ہے۔ چیئرمین نیب اپوزیشن کے تحفظات دور کریں۔ نیب احتساب نہیں انتقام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن کے یکجا ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، ملک میں پھیلتی سیاسی بے چینی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ نابالغ حکومت نے حکومتی امور کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ نیا سال حکومت کیلئے بھاری ثابت ہوگا۔ 4 مہینوں میں ہر طبقہ حکومت سے مایوس ہو چکا ہے۔ حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیت رضوان میں علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اپوزیشن متحد ہو کر عوامی احساسات کی ترجمانی کرے گی۔ حکومت کیخلاف بڑی تحریک کا ماحول بن چکا ہے۔ مڈٹرم الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔ مساجد میں سرکاری خطبے قبول نہیں کریں گے۔ حکومت سرکاری خطبات جمعہ کے ذریعے حق اور سچ کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ علماء و مشائخ حفاظت دین کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالوں کا طرز عمل منافقانہ ہے۔ نظام مصطفے کا مکمل نفاذ ہی پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکس بنا سکتا ہے۔ وزراء کو بدزبانی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 771525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش