QR CodeQR Code

عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، فیصل واوڈا

11 Jan 2019 23:30

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ اگر میں وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا کیونکہ وزیراعظم نے ایسا کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے، ہوسکتا ہے عبدالرزاق داؤد نے عمران خان کو نہ بتایا ہو، مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہو تو وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، چیف جسٹس نے صرف یہ کہا ہے کہ بلاول بچہ ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر میں وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا کیونکہ وزیراعظم نے ایسا کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے، ہوسکتا ہے عبدالرزاق داؤد نے عمران خان کو نہ بتایا ہو، مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہو تو وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے، وہ ہر کسی کے فیملی بزنس کا نہیں پوچھتے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ جو جیسا کام کرے گا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 771542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771542/عمران-خان-این-آر-او-نہیں-کرنا-چاہتے-یہ-سمجھتا-کہ-پیپلز-پارٹی-کو-کوئی-ریلیف-ملا-ہے-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org