0
Saturday 12 Jan 2019 11:13

علیمہ خان کی ایک اور جائیداد سامنے آ گئی، جو 2017ء تک ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی

علیمہ خان کی ایک اور جائیداد سامنے آ گئی، جو 2017ء تک ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایک اور جائیداد سامنے آ گئی، امریکا میں موجود یہ جائیداد علیمہ خان نے 2004 میں خریدی مگر جون 2017ء تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی تھی۔ نجی ٹی وی کت ٹاک شو میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹوں کی مالک ہیں او ان جائیداد کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بجھوائے تھے جن میں سے 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرلی تھی جب کہ 443 افراد نے اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 771620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش