0
Saturday 12 Jan 2019 15:14

مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹھٹھرتی سردی سے نوزائیدہ بچی جاں بحق

مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹھٹھرتی سردی سے نوزائیدہ بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ایک نوزائیدہ بچی کی جان چلی گئی۔ مردان شیدو کے رہائشی محمد اعجاز نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ شب اپنی زوجہ کے ہمراہ ایمرجنسی کی حالت میں مردان میڈیکل ہسپتال گئے جہاں ان کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔ اعجاز نے مزید بتایا کہ پیدائش کے بعد زچہ بچہ 3 گھنٹے تک سٹریچر پر جبکہ وہ بیڈ کے حصول کیلئے خوار ہوتے رہے، تاہم اسی اثناء میں ٹھٹھرتی سردی سے ان کی بچی موت واقع ہوئی، جبکہ ماں کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔ انہوں نے وزیراعلٰی، وزیر صحت، ڈائریکٹر ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ غفلت کی مرتکب ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 771669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش